امریکہ و کینیڈابھارت

راہل نے امریکہ میں ٹرک کی سواری کی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی لوگوں سے قریب سے روبرو ہونے کا اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران ٹرک کی سواری کی۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی لوگوں سے قریب سے روبرو ہونے کا اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران ٹرک کی سواری کی۔

متعلقہ خبریں
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال

منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں، کانگریس پارٹی نے کہا، "مسٹر گاندھی نے ہندوستانی نژاد ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی سے نیویارک تک 190 کلومیٹر کا فاصلہ ٹرک کے ذریعہ طے کیا۔

ہندوستان میں دہلی سے چنڈی گڑھ تک ٹرک سے سفر کیا، امریکہ میں ہندوستانی نژاد ٹرک ڈرائیوروں کی روزمرہ کی زندگی کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کے لیے انہوں نے وہاں ٹرک کا سفر کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہاں ٹرک ڈرائیور کم اجرت اور قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کے ساتھ گھر پرجدوجہد کرتے ہیں، وہیں امریکہ میں ٹرک چلانے والوں کو ان کی محنت کے لئے مناسب اجرت کے ساتھ عزت بھی ملتی ہے۔

کانگریس نے منگل کو سوشل میڈیا پرمسٹر گاندھی کی ایک ٹرک ڈرائیور کے ساتھ بات چیت کا نو منٹ کا ویڈیو بھی جاری کیا۔

ویڈیو میں کانگریس لیڈر گرے ٹی شرٹ پہنے ہوئے ٹرک پر سوار ہوتے اور سواری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مسٹر گاندھی رات دیر گئے ایک ٹرک پر دہلی سے چنڈی گڑھ پہنچے تھے اورڈرائیوروں سے ان کے مسائل پر بات چیت بھی کی تھی۔