کرناٹک
کرناٹک کی سرکاری بس پر ساورکر کی تصویر پر تنازعہ
کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر بھارت سیلوان نے کہا کہ ہم پتا لگائیں گے کہ کن حالات میں یہ تصویر بس پر لگائی گئی اور مناسب اقدامات کریں گے۔

بنگلورو: بیلگاوی ضلع کے چکوڈی میں ایک سرکاری بس پر ہندوتوا کے نظریہ ساز وی ڈی ساورکر کی تصویر کی موجودگی پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق غالباً یہ تصویر ٹرانسپورٹ عہدیداروں نے یوم آزادی تقاریب کے حصے کے طور پر لگائی ہوگی۔
ریاست کے شمال مغربی علاقہ میں بسیں چلانے والا نارتھ ویسٹرن کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپورشن اس معاملے کی جانچ کررہا ہے۔کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر بھارت سیلوان نے کہا کہ ہم پتا لگائیں گے کہ کن حالات میں یہ تصویر بس پر لگائی گئی اور مناسب اقدامات کریں گے۔
ہمیں اس تعلق سے ایک یا دو دن میں معلوم ہوگا۔ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سرکاری بسوں پر ویر ساورکر جیسے انگریزوں کے ہمدردوں کی تصاویر دراصل ہندوستان کی آزادی کے لیے لڑنے والے حقیقی مجاہدین کی توہین ہے۔“