تلنگانہ

دل کا دورہ پڑنے سے 9ویں جماعت کے طالبعلم کی موت

یہ صدمہ انگیز واقعہ کھمم ٹاؤن میں پیش آیا۔مقامی گورنمنٹ ہائی اسکول کے کمرہ جماعت میں سینہ میں درد کی شکایت کے بعد14 سالہ ایم راجیش گرپڑا۔

حیدرآباد:  ایک  المناک واقعہ میں آج دل کا دورہ پڑنے سے نہم جماعت کے ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔ یہ صدمہ انگیز واقعہ کھمم ٹاؤن میں پیش آیا۔مقامی گورنمنٹ ہائی اسکول  کے کمرہ جماعت میں سینہ میں درد کی شکایت  کے بعد14 سالہ ایم راجیش گرپڑا۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
اندور میں ٹرین میں خاتون کی ٹکڑے کی گئی لاش برآمد
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات

 اسکولی اساتذہ اس طالب علم کو ہاسپٹل منتقل کررہے تھے کہ راستہ میں انہوں نے دم توڑ دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حرکت قلب بند ہوجانے سے راجیش کی موت ہوگئی۔ تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں پیش آنے والے سلسلہ وار واقعات میں یہ نیا کیس ہے۔

حیدرآباد میں بیاڈ منٹن کھیلنے کے دوران ایک شخص کی موت کے ایک دن بعدکھمم میں جمعرات کے روز نہم جماعت کا طالب علم دل کی حرکت بند ہوجانے سے چل بسا۔ گزشتہ ہفتہ ضلع کریم نگر میں ماڈل جونیر کالج میں رقص کے دوران ایک 16سالہ طالبہ، اچانک گرپڑی اور فوت ہوگئی۔

a3w
a3w