تلنگانہ

پولیس کے ساتھ کونسلر کی بحث وتکرار،سڑک پر ہنگامہ آرائی

کونسلر نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ پولیس کی اس حرکت کو ان کے اعلی عہدیداروں کے علم میں لائے گا۔اس نے مقامی رکن اسمبلی سنجے کمار کو فون کرتے ہوئے پولیس کی شکایت کی۔پولیس نے اس واقعہ کی ویڈیو لے لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں مقامی کونسلر نے شراب کے نشہ میں ہنگامہ آرائی کی اورحالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے چلائی جارہی مہم میں رکاوٹ پیداکرتے ہوئے پولیس کے ساتھ بحث وتکرار کی۔

تفصیلات کے مطابق جگتیال ٹاون کے وارڈ 32کے کونسلر گنگاملوکو پولیس نے کل شب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران روکا جس پر انہوں نے پولیس سے نہ صرف بحث وتکرار کی بلکہ تقریبا نصف گھنٹہ تک سڑک پر اپنی یہ حرکت جاری رکھی۔

اس کونسلر نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ پولیس کی اس حرکت کو ان کے اعلی عہدیداروں کے علم میں لائے گا۔اس نے مقامی رکن اسمبلی سنجے کمار کو فون کرتے ہوئے پولیس کی شکایت کی۔پولیس نے اس واقعہ کی ویڈیو لے لی۔

a3w
a3w