تعلیم و روزگارتلنگانہ

میڈیکل کورسس میں داخلوں کی کونسلنگ کا اندرون ہفتہ آغاز

وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس میں داخلوں کی کونسلنگ اندرون ایک ہفتہ شروع کردی جائے گی۔

حیدر آباد: وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس میں داخلوں کی کونسلنگ اندرون ایک ہفتہ شروع کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ، پروفیشنل کورسس کے مستحق طلباء کیلئے 40 لاکھ روپے کا بجٹ مختص
تلنگانہ میں 21 مراکز پر کل نیٹ ٹسٹ، تیاریاں مکمل

ایم بی بی ایس کاؤنسلنگ میڈیکل کونسلنگ کمیٹی کی طرف سے دی گئی آخری تاریخ کے اندر مکمل کی جائے گی اور کلاسس شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف تلنگانہ کے طلباء کے لیے نشستیں فراہم کرنا ہے اور اس معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ کونسلنگ کی تاریخوں کے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔وزیر صحت نے کہا کونسلنگ ایک ہفتے میں شروع ہو جائے گی اور طلباء کو ویب آپشنز کی رجسٹریشن کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

a3w
a3w