مشرق وسطیٰ

اسرائیل غزہ کشیدگی : دس صحافیوں کی موت

اسرائیل اور حماس کے دوران جاری حالیہ کشیدگی میں متعدد صحافی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کرتے ہوئے جان سے چلے گئے۔

غزہ: اسرائیل اور حماس کے دوران جاری حالیہ کشیدگی میں متعدد صحافی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کرتے ہوئے جان سے چلے گئے۔

غزہ میں خاص طور پر صحافیوں کو رپورٹنگ کے دوران شدید خطرات کا سامنا ہے کیونکہ وہ اسرائیلی فوجیوں کے زمینی حملے، تباہ کن اسرائیلی فضائی حملوں، مواصلاتی رابطوں میں خلل اور بجلی کی وسیع بندش کی وجہ سے حالات کو رپورٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس حوالے سے صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے)نے غزہ اور اسرائیل جنگ میں 10 فلسطینی صحافیوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو جاری ایک رپورٹ میں سی پی جے نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں اب تک مجموعی طور پر کم از کم 12صحافی مارے جا چکے ہیں۔

سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور غزہ جنگ کے ابتدائی 8 دنوں میں 8 صحافی زخمی اور 2 لاپتہ ہوئے۔

صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تنازع کے پہلے آٹھ دنوں میں 10فلسطینی صحافیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ایک اسرائیلی صحافی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور ایک لاپتہ ہے۔

13 اکتوبر کو بیروت میں مقیم ایک صحافی جنوبی لبنان میں گولہ باری کے دوران مارا گیا جس میں چھ دیگر زخمی ہوئے۔

a3w
a3w