حیدرآباد

تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی جاری،کانگریس اور بی جے پی میں زبردست مقابلہ

عادل آباد، کریم نگر، نظام آباد، میدک، ملکا جگری، سکندرآباد، چیوڑلہ اور محبوب نگر سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار آگے ہیں۔ کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ جہاں ضمنی انتخاب ہوا تھا وہاں کانگریس امیدوار آگے ہے۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی تیزی سے جاری ہے۔ تلنگانہ میں 17 سیٹوں میں سے کانگریس اور بی جے پی 8، 8نشستوں پر آگے چل رہے ہیں وہیں مجلس کوحیدرآباد سیٹ پر برتری حاصل ہے۔ پداپلی، ظہیرآباد، ناگرکرنول، نلگنڈہ، بھونگیر، ورنگل، محبوب آباد اور کھمم حلقوں میں کانگریس کے امیدوار آگے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

 دریں اثنا، عادل آباد، کریم نگر، نظام آباد، میدک، ملکا جگری، سکندرآباد، چیوڑلہ اور محبوب نگر سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار آگے ہیں۔ کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ جہاں ضمنی انتخاب ہوا تھا وہاں کانگریس امیدوار آگے ہے۔

 آندھرا پردیش میں لوک سبھا کی 25 سیٹوں میں سے ٹی ڈی پی، جناسینا اور بی جے پی کا اتحاد 21 سیٹوں پر ہے، جبکہ وائی ایس آرکانگریس باقی چار سیٹوں پر آگے ہے۔

 آندھرا پردیش کے اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت وائی سی پی کو بھاری شکست کا سامنا ہے۔ تلگودیشم زیرقیادت اتحاد 175 میں سے 158 سیٹوں پر آگے ہے۔ وائی سی پی کی برتری 17 سیٹوں تک محدود ہے۔