جنوبی بھارت

پوتھوپلی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع

کیرالہ میں پوتھوپلی اسمبلی کے لئے 5 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح 8 بجے بیسیلیوس کالج آڈیٹوریم میں شروع ہوگئی۔

کوٹائم: کیرالہ میں پوتھوپلی اسمبلی کے لئے 5 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح 8 بجے بیسیلیوس کالج آڈیٹوریم میں شروع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ 182 بوتھوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے لیے 74 افسران کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے لیے 20 میزوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایک راؤنڈ میں کل 21 ووٹنگ مشینوں کی گنتی کی جائے گی۔ 11 راؤنڈز کی گنتی کے بعد حتمی تصویر واضح ہوگی۔

واضح رہے کہ پوتھوپلی سیٹ پر دو بار کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی کی موت کے بعد 5 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا، یہاں ووٹنگ کا فیصد 72.91 درج کیا گیا تھا۔

لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف)، جس کی قیادت حکمران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) سی پی آئی (ایم) کر رہی ہے، نے جیک سی تھامس کو اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔

وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کوٹائم ضلع صدر پارٹی کے جی لجن لال کو اپنا امیدوار بنایا۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کا ایک امیدوار اور تین آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔