دہلی

ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے: اُدھوٹھاکرے

ادھوٹھاکرے نے سوال کیاکہ یہ کیسی حکومت ہے جو الزامات لگاگر لوگوں کو جیل بھیج دیتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب ہماری دو بہنیں لڑرہی ہیں تو بھائی پیچھے کیسے رہ سکتا ہے۔ ہم یہاں اپنی بہنوں کلپنا جی اور سنیتا جی کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: شیوسینا(یوبی ٹی) سربراہ اُدھوٹھاکرے نے اتوار کے دن نئی دہلی میں انڈیا بلاک ریالی میں دعویٰ کیاکہ ملک آمریت کی سمت بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کردیں۔ رام لیلا میدان میں ریالی سے خطاب میں انہوں نے بی جے پی پرتنقید کی اور کہا کہ ہم یہاں انتخابی مہم کے لئے نہیں آئے ہیں‘ ہم جمہوریت کو بچانے کیلئے اکٹھا ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رام لیلا میدان میں 18 دسمبر کو مسلم مہاپنچایت کی اجازت
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
بالاصاحب ٹھاکرے کا 27 ہزار ہیروں سے تیار کردہ پورٹریٹ
کیا ادھوٹھاکرے این ڈی اے میں شامل نہیں ہوں گے؟
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے

انہوں نے سوال کیاکہ یہ کیسی حکومت ہے جو الزامات لگاگر لوگوں کو جیل بھیج دیتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب ہماری دو بہنیں لڑرہی ہیں تو بھائی پیچھے کیسے رہ سکتا ہے۔ ہم یہاں اپنی بہنوں کلپنا جی اور سنیتا جی کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں۔

 ادھو  ٹھاکرے نے کہا ں کہ نہ صرف ہم بلکہ سارا ملک کلپنا جی اور سنیتاجی کے ساتھ ہے۔ سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا نے کہا کہ بی جے پی والے 400پار نشستوں کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سارے ملک سے کہناچاہتا ہوں کہ ایک پارٹی کی حکومت ملک کیلئے خطرناک بن چکی ہے۔

 مضبوط ملک کیلئے مخلوط حکومت درکار ہے جو تمام ریاستوں کا احترام کرے۔ ادھوٹھاکرے نے تمام کسانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کردیں۔

a3w
a3w