شمال مشرق

بدرالدین اجمل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے عدالت کی ہدایت

آسام جاتیہ پریشد (اے جے پی) کے نائب صدر دولو احمد کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی جوڈیشیل مجسٹریٹ پرانجیت ہزاریکا نے گوہاٹی میں ہاٹی گاؤں پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج سے کہا کہ وہ ایک ایف آئی آر درج کرلیں۔

گوہاٹی: آسام کے ضلع کامروب میٹروپولیٹن میں ایک عدالت نے گوہاٹی پولیس کو حکم دیا ہے کہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل کے خواتین اور مردوں سے متعلق متنازعہ تبصرہ پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

آسام جاتیہ پریشد (اے جے پی) کے نائب صدر دولو احمد کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی جوڈیشیل مجسٹریٹ پرانجیت ہزاریکا نے گوہاٹی میں ہاٹی گاؤں پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج سے کہا کہ وہ ایک ایف آئی آر درج کرلیں۔

عدالت نے 13 دسمبر کو اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ آفیسر انچارج یا ماتحت آفیسر اے آئی یو ڈی ایف کے صدر کی جانب سے کئے گئے متنازعہ تبصرہ کے بارے میں تحقیقات کریں اور قطعی رپورٹ داخل کریں۔ دولو احمد‘ ہاٹی گاؤں پولیس اسٹیشن کی جانب سے شکایت درج نہ کئے جانے پر 3  دسمبر کو عدالت سے رجوع ہوئے تھے۔