صحت

کووڈ متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے کم

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ انفیکشن کے 1000 سے بھی کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 10,000 سے نیچے آ گئی ہے۔

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ انفیکشن کے 1000 سے بھی کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 10,000 سے نیچے آ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 865 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد 9092 رہ گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 0.64 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1948 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ری کوری کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 135873 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1050 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔