صحت

کووڈ متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے کم

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 20 ہزار سے کم رہ گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 20 ہزار سے کم رہ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1690 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد 19613 رہ گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 1.15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3469 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ری کوری کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 147177 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2194 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی