صحت
کووڈ سے متاثرہ کیسز آٹھ ہزار سے متجاوز
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے سات سو سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے سات سو سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 782 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8675 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1193 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
ری کوری کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 129101 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 978 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔