قومی

بریلی میں ذبیحہ گاؤ،2افراد گرفتار، انکاؤنٹر میں ایک ملزم زخمی

پولیس نے اترپردیش کے ضلع بریلی میں ذبیحہ گاؤ کیس کے سلسلہ میں 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ایک مبینہ مفرور کو قریبی جنگل میں انکاؤنٹر کے بعد پکڑا گیا۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) پولیس نے اترپردیش کے ضلع بریلی میں ذبیحہ گاؤ کیس کے سلسلہ میں 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ایک مبینہ مفرور کو قریبی جنگل میں انکاؤنٹر کے بعد پکڑا گیا۔

عہدیداروں نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ پولیس میڈیا سل کے بموجب محمد خان کو عزت نگر علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دوسرا ملزم عقیل الدین عرف گٹو پولیس انکاؤنٹر کے بعد پکڑا گیا۔

عقیل کے پیر میں گولی لگی اور ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے 40 کیلوگرام گوشت‘ وزن کرنے کی الکٹرانک مشین اور چھری ضبط کی۔