تبلیغی اجتماع کے لئے فنڈمنظوری پر بی جے پی کی حکومت پر تنقید
بی جے پی کے جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کمار نے کانگریس حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کے اجتماع کیلئے فنڈس کی منظوری کو ”خالص برائی اور اشتعال انگیز قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اجتماع کی اجازت واپس لے لے۔
حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی نے تبلیغی جماعت کے اجتماع جو آئندہ ماہ ضلع وقار آباد میں منعقد شدنی ہے، کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے 2.45 کروڑ روپے فنڈ منظور کرنے پر ریاست کی کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کمار نے کانگریس حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کے اجتماع کیلئے فنڈس کی منظوری کو ”خالص برائی اور اشتعال انگیز قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اجتماع کی اجازت واپس لے لے۔
کریم نگر کے ایم پی نے الزام عائد کیا کہ یہ تنظیم، جبری تبدیلی مذہب اور دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے پوچھا کہ آیا ریونت ریڈی کی نئی حکومت کو یہ معلوم ہے؟۔ انٹلیجنس ایجنسیاں کیا کررہی ہیں؟۔ کیا آپ تکڑے تکڑے گینگ کے ساتھ تلنگانہ کو کیا بنانا چاہتے ہیں؟
انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ اجتماع کی اجازت دینے اور فنڈس منظور کرنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کریں۔ بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے بھی تبلیغی جماعت کے اجتماع کیلئے حیران کن 2.45کروڑ روپے منظور کرنے پر کانگریس حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں حیرت اس بات پر ہے کہ کئی ممالک جن میں ازبکستان، تاجکستان، روس، اور سعودی عرب بھی شامل ہیں، میں ممنوعہ تنظیم تبلیغی جماعت کو کیوں اپنا رہی ہے؟۔