دہلیسوشیل میڈیا

شادی کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل۔ تیسری جنگ عظیم پنیر پر ہوگی، دلچسپ تبصرے (ویڈیو)

شادی کی تقریب کے دوران کھانے میں پنیر نہ ہونے پر مہمانوں کو غصہ آگیا اور شادی کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

حیدرآباد: دہلی میں شادی کی تقریب کے دوران دلہے اور دلہن والوں میں جھگڑا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
نواب محمد خورشید جاہ بہادر پائیگاہ کی پڑپوتی کی امریکہ میں شادی
باراتیوں کی زدوکوب سے ویٹر ہلاک
رس گلا کھانے سے 70 افراد بیمار
شادی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے ایک شخص کی موت

اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران کھانے میں پنیر نہ ہونے پر مہمانوں کو غصہ آگیا اور شادی کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے کی کرسیوں اور تھپڑوں سے تواضع کی جبکہ بیچ بچاؤ کروانے والوں کو نہیں بخشا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی میں شریک لوگ ایک دوسرے پر کرسیاں اور تھپڑوں کی بارش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل خوب رہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر لگتا ہے تیسری جنگ عظیم پنیر پر ہوگی۔ دوسرے نے لکھا کہ یہ لوگ کرسیاں توڑ کر پنیر کے پیسے وصول کر رہے ہیں۔

a3w
a3w