شمالی بھارت

راجستھان میں بکروں کو بیچنے اور خریدنے کیلئے بھیڑ اُمڈ پڑی

اجمیر کے نزدیکی علاقوں کے علاوہ ناگور، باڑمیر، جیسلمیر کے بکرے بھی یہاں بیچنے کے لئے لائے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ اتر پردیش کے مراد آباد سے اجمیر کی بکرامنڈی میں بکرے بیچنے کے لئے لائے گئے ہیں۔

اجمیر: راجستھان میں اجمیر میں 29جون کو عید الاضحی (بقرعید)کو بکرا منڈی گلزار منڈی میں بکروں کو بیچنے اور خریدنے کے لئے بھیڑ امڈ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

اجمیر کے بیاور روڈ بکرا منڈی پر اچانک بکروں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔اجمیر کے نزدیکی علاقوں کے علاوہ ناگور، باڑمیر، جیسلمیر کے بکرے بھی یہاں بیچنے کے لئے لائے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ اتر پردیش کے مراد آباد سے اجمیر کی بکرامنڈی میں بکرے بیچنے کے لئے لائے گئے ہیں۔

 جس طرح بکروں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے ہی خریدار بھی بکروں کے سودوں کے لئے پہنچ رہے ہیں آخر انہیں 29جون کو اللہ کی راہ میں قربانی دینی ہے۔ کچھ لوگ بکروں کو خرید کر اچھی خوراک بھی دے رہے ہیں تاکہ قربانی میں کوئی کمی نہ رہے۔

اجمیر بکرامنڈی میں دس ہزار سے ایک لاکھ قیمت بلکہ اس سے زیادہ قیمت کے بکرے بھی مہیا ہیں۔ اجمیر درگاہ شریف کے کچھ خادم اور مالدار خاندان خود کے پالے ہوئے بکروں کی قربانی دیتے آئے ہیں۔

 بتایا جا رہا ہے کہ اس بقرعیدپر پھر سے خود ملکیت والے بکروں کی بھی قربانی ہوگی۔ مسلم سماج کو اب 29جون کا بے صبری سے انتظار ہے۔