آندھراپردیش

چیف منسٹر جگن کے ہاتھوں بھوگا پورم میں ایرپورٹ کا سنگ بنیاد

بھوگا پورم ایر پورٹ کے ساتھ چیف منسٹر نے اس ضلع میں 194 کروڑ کے مصارف سے تعمیر ہونے والے تارک راما سی گارم پروجیکٹ اور چنتا پلی فش لانڈنگ سنٹر کا بھی سنگ بنیاد رکھا اس سنٹر کی تعمیر پر24کروڑ کا خرچ آئیے گا۔

بھوگا پورم۔(اے پی): آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے چہارشنبہ کے روز ضلع وجیانگرم کے بھوگا پورم گاؤں میں بین الاقومی ایرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس ایر پورٹ کی تعمیر پر 4592 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ’اسمارٹ ٹرالیز‘ متعارف (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

اس ایر پورٹ کی تعمیر کا مقصد آندھرا  کے شمالی علاقہ کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ بھوگا پورم ایر پورٹ کے ساتھ چیف منسٹر نے اس ضلع میں 194 کروڑ کے مصارف سے تعمیر ہونے والے تارک راما سی گارم پروجیکٹ اور چنتا پلی فش لانڈنگ سنٹر کا بھی سنگ بنیاد رکھا اس سنٹر کی تعمیر پر24کروڑ کا خرچ آئیے گا۔

 چیف منسٹر نے کہا کہ اس نئے ایر پورٹ میں دو رن وے ہوں گے جو بڑے ایر کرافٹ کو ہینڈل کرنے میں آسانی ہوگی۔ علاوہ ازیں یہاں کارگو کا مپلکس، ایوویلٹسن اکیڈیمی اور ایروسٹی جیسی سہولتیں رہیں گی۔

a3w
a3w