بین الاقوامی

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی سطح پر سپلائی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے دام 110 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچے ہیں۔

ویانا:امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی سطح پر سپلائی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے دام 110 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں خام تیل کے فزیکل کارگوز کی قیمتیں اس ہفتے بڑھ کر گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جن میں سے بعض کارگوز کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب ریکارڈ کی گئی۔ اضافہ کی اصل وجہ ایران اور یوکرین کی جنگوں سے جڑے سپلائی کے مسائل ہیں۔

جن کے باعث خریدار فوری فراہمی کے لیے متبادل ذرائع سے تیل حاصل کرنے کی دوڑ میں لگ گئے ہیں۔عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کے اہم معیار ڈیٹڈ برینٹ نے جمعرات کو کے اعداد و شمار کے مطابق 105.70 ڈالر فی بیرل کی سطح چھو لی۔

رپورٹ کے مطابق مئی کے آخر کے بعد یہ خام تیل کی سب سے بلند ترین سطح ہے اور جون کے آغاز کے بعد پہلی بار قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کی حد سے تجاوز کر گئی ہیں۔

تیل کے معروف بروکر تاماس وارگا کا کہنا ہے کہ سپلائی سے متعلق خدشات ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔