سفاک بیٹی نے ماں کو موت کے گھاٹ اُتاردیا
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ریشماں کو حراست میں لے لیا ہے۔ زینب بی نے پولیس کو بتایا کہ ریشماں کے سامنے صابرہ زینب بی کی بہت تعریف کرتی تھی، جو ریشماں کو پسند نہیں تھی۔ جس کی وجہ سے اکثر زبانی تکرار ہوتی تھی۔
ممبئی: ممبئی کے کرلا نامی علاقے میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 65 سالہ والدہ کو "اپنی بڑی بہن سے زیادہ پیار کرنے” کی وجہ سے اپنی رہائش گاہ پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس نے جمعہ کو اطلاع دی۔ .
خاتون جس کی شناخت 41 سالہ ریشماں مظفر قاضی کے نام سے ہوئی، مبینہ طور پر اس نے جرم کے بعد اپنے بہن بھائی کو فون کیا اور بعد میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی۔
پولیس کے مطابق ریشما کا ماننا تھا کہ اس کی والدہ صابرہ بانو اضغر شیخ ہمیشہ اپنی بڑی بیٹی زینب بی کی طرفداری کرتی تھی اور جمعرات کے روز جب بوڑھی خاتون کرلا (ایسٹ) کے قریش نگر علاقے میں ریشما کی رہائش گاہ پر گئی تو اس معاملے پر اس کی والدہ سے جھگڑا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے نے اس وقت خونی رنگ اختیار کر لیا جب مشتمل ریشما نے کچن سے چھری نکال کر صابرہ کو پے درپے وار کر کے قتل کر دیا۔ رات 8 بجے کے قریب ریشما نے اپنے بھائی اختر کو فون پر مطلع کیا جسکے بعد اختر نے اپنی دوسری بہن 42 سالہ زینب بی کو آگاہ کیا
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد زینب ۔ ریشماں کے گھر پہنچی جہاں اپنی والدہ کو خون میں لت پت دیکھا پھر پولیس کو اس خونی واردات کی اطلاع دی گئ ۔
پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں زینب بی نے کہا کہ چونکہ وہ اپنی والدہ کی دوائیوں کا خرچہ دیتی تھی۔ اس بات کو لے کر اکثر دونوں بہنوں کے درمیان ماضی میں لڑائی بھی ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ریشما نے 2021 میں ایسی ہی ایک لڑائی پر زینب بی کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔
صابرہ کی لاش کو راجواڑی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس دوران ریشماں نے خود کو چونا بھٹی تھانے میں پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ریشماں کو حراست میں لے لیا ہے۔ زینب بی نے پولیس کو بتایا کہ ریشماں کے سامنے صابرہ زینب بی کی بہت تعریف کرتی تھی، جو ریشماں کو پسند نہیں تھی۔ جس کی وجہ سے اکثر زبانی تکرار ہوتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ صابرہ کی بڑی بیٹی پونے میں رہتی ہے۔ ملزمہ ریشما کو آج جمعہ کے دن مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے پولیس تحویل میں دئے جانے کاحکم جاری کیا۔