چائے بنانے سے انکارپر ظالم ساس نے بہو کوموت کے گھاٹ اُتاردیا، حسن نگر میں افسوسناک واقعہ (ویڈیو)
ملزمہ فرزانہ نے اجمیری بیگم کو چائے بنا کر دینے کیلئے ہا تو بہو نے انکار کردیا۔ اس پر دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا ہائی تک جا پہنچی۔
حیدرآباد: شہر حیدر آباد میں چائے بنانے سے انکار پر ظالم ساس نے بہوکا قتل کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدر آباد کے علاقہ حسن نگر میں پیش آیا جہاں 28 سالہ اجمیری بیگم کا قتل کردیا گیا۔ قتل کی واردات کے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔
ملزمہ فرزانہ نے اجمیری بیگم کو چائے بنا کر دینے کیلئے ہا تو بہو نے انکار کردیا۔ اس پر دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا ہائی تک جا پہنچی۔
فرزانہ نے اجمیری بیگم کا اپنے دوپٹے سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ بعدازاں قتل کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، تاہم اب تک ملزمہ فرزانہ کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
اس سے قبل ریاست اتر پردیش میں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں گھر کے کام کرنے سے انکار کرنے پر ساس نے بہو کو گولی مار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ پولیس نے ملزمہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
مقتولہ کا تعلق دولت مند گھرانے سے تھا جس کی وجہ سے وہ سسرال میں کام نہیں کرتی تھی۔ کام کے معاملے پر اکثر ساس بہو میں جھگڑا ہوتا تھا جبکہ سسرال میں مقتولہ سے جہیز کا بھی مطالبہ کیا جاتا تھا۔
ایک روز ساس نے بہو کو سر میں گولی مار کر اس کی جان لے لی اور پستول کو قریبی نالے میں پھینک دیا تھا۔ ملزمہ نے گھر میں بتایا تھا کہ ڈاکو لوٹ مار کیلئے آئے تھے جنہوں نے بہو کو گولی مار کر ہلاک کیا اور فرار ہوگئے۔
مقتولہ کی والدہ نے ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو کچھ لوگوں نے بتایا کہ ہم نے ملزمہ کو نالے میں کوئی چیز پھینکتے ہوئے دیکھا ہے۔ پولیس نے ملزمہ کو شوہر اور بیٹے سمیت گرفتار کیا تھا۔ جب ملزمہ سے تفتیش کی گئی تو اس نے اقبال جرم کیا تھا۔