شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

بہار میں گورنمنٹ ریل پولیس کا ظلم، مسلم مسافر کی آنتیں باہر نکل آئیں (دلخراش ویڈیو وائرل)

عینی شاہدین کا الزام ہے کہ جی آر پی جوانوں نے لاٹھی چارج کیا اور ایک جوان نے فرقان کے پیٹ پر لاٹھی ماری۔ جی آر پی حکام نے اپنے دوجوانوں کو معطل کردیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سمستی پور(بہار): بہار میں گورنمنٹ ریلوے پولیس کے جوانوں نے ٹرین میں ایک شخص کو بری طرح مارا پیٹا جس سے اس کی آنتیں باہر نکل آئیں۔ چند دن قبل اس کے معدہ کا آپریشن ہوا تھا اور ٹانکے کھل گئے۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
معمولی تنازعہ پردوفرقوں میں جھگڑا‘ مسلم نوجوان ہلاک
نوح فساد معاملہ:مزید پانچ مسلم نوجوانوں کو سیشن عدالت نے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیا
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ

جمعرات کی شام واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی جانے والی کرم بھومی اکسپریس ٹرین جنک پور روڈ ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ سیٹوں کے مسئلہ پر مسافرین کے دو گروپس میں بحث و تکرا ر ہوئی۔ جی آر پی کو مداخلت کرنی پڑی۔ جی آر پی (مظفر پور) کے بیا ن میں یہ بات کہی گئی۔

جھگڑا بڑھ گیا اور سیٹوں کے لئے لڑنے والے مسافرین نے جی آر پی کے جوانوں کو مارا پیٹا۔ جی آر پی جوانوں نے جواب میں مسافرین کو منتشر کرنے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔ زخمی شخص کا محمد فرقان بتایاگیا ہے۔ چنددن قبل اس کی سرجری ہوئی تھی۔

عینی شاہدین کا الزام ہے کہ جی آر پی جوانوں نے لاٹھی چارج کیا اور ایک جوان نے فرقان کے پیٹ پر لاٹھی ماری۔ جی آر پی حکام نے اپنے دوجوانوں کو معطل کردیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ہفتہ کے دن پی ٹی آئی سے بات چیت میں مظفر نگر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ریل) گورومنگلا نے بتایا کہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 2جوان معطل کردئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالا جارہا ہے۔ فرقان کو مظفرپور کے سری کرشنا میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

a3w
a3w