حیدرآباد

حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش میں کلچر،دستکاری انوکھا منظرکا منظر

ہندوستان کے قلب حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش میں کلچر،دستکاری انوکھا منظرکا منظردیکھاجارہا ہے۔اس کا شمار ملک کی بڑی صنعتی نمائشوں میں ہوتا ہے۔

حیدرآباد: ہندوستان کے قلب حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش میں کلچر،دستکاری انوکھا منظرکا منظردیکھاجارہا ہے۔اس کا شمار ملک کی بڑی صنعتی نمائشوں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
نمائش کے اختتام تک گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن انتہائی مصروف ترین اسٹیشن
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

23ایکڑ پرپھیلی اس نمائش میں 400سے زائد اسٹالس لگائے گئے ہیں۔یہ نمائش 46دن تک چلائی جاتی ہے۔صنعتی نمائش کا آغاز یکم جنوری سے ہوا جس میں کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجروں نے اپنے اسٹالس لگائے ہیں۔

تاحال تقریبا پانچ لاکھ افراد نے اس نمائش کا مشاہدہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ نمائش کے اختتام تک تقریبا20لاکھ افراد اس کا مشاہدہ کریں گے۔

اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس نمائش میں لگائے گئے اسٹالس سے ہونے والی آمدنی 18تعلیمی اداروں پر خرچ کی جاتی ہے جو سوسائٹی کی جانب سے چلائے جاتے ہیں۔

نمائش میں 200سے زائد ملازمین پولیس کو تعینات کیاگیا ہے۔خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے شی ٹیمس کو بھی تعینات کیاگیا ہے۔