حیدرآباد
ٹرینڈنگ

تجسس ختم، مجلس کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

صدر مجلس نے یہ بھی اعلان کیا کہ سید احمد پاشاہ قادری اور ممتاز احمد خان آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ تاہم وہ مجلس اتحادالمسلمین کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کے سی آر تیسری مرتبہ چیف منسٹر بننے کے امکانات روشن : صدر مجلس
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

اسد الدین اویسی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے مجلس اتحادالمسلمین کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ مجلس 9 حلقوں سے مقابلہ کرے گی۔ اس بار مجلس اتحادالمسلمین موجودہ 7 حلقوں کے علاوہ جوبلی ہلز اور راجندر نگر سے بھی مقابلہ کرے گی۔

صدر مجلس نے یہ بھی اعلان کیا کہ سید احمد پاشاہ قادری اور ممتاز احمد خان آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ تاہم وہ مجلس اتحادالمسلمین کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔

صدر مجلس نے مزید کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ایم آئی ایم نے 35 نشستوں سے مقابلہ کیا اور 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح 2018 میں پارٹی نے 8 سیٹوں پر مقابلہ کیا اور 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

مجلس اتحادالمسلمین کے صدر نے اس مرتبہ جملہ9 اسمبلی نشستوں میں سے 6 سیٹوں کے لئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

حلقہ چندرائن گٹہ سے مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی، حلقہ ملک پیٹ سے احمد بن عبداللہ بلعلہ، حلقہ یاقوت پورہ سے جعفر حسین معراج، حلقہ نامپلی سے سابق میئر حیدرآباد ماجد حسین معراج، حلقہ چارمینار سے میر ذوالفقار علی اور حلقہ کاروان سے کوثر محی الدین مجلس کے امیدوار ہوں گے۔

مجلس نے ابھی بہادرپورہ، جوبلی ہلز اور راجندر نگر حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

a3w
a3w