مہاراشٹرا

ممبئی میں مانسون میں پانی جمع ہونے پر میونسپل افسران پر کارروائی ہوگی: ایکناتھ شندے کا انتباہ

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے میونسپل کارپوریشن حکام کو متنبہ کیا ہے کہ عروس البلاد ممبئی میں شہریوں کو آئندہ مانسون کے دوران پانی جمع ہونے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑاتو شہری ادارہ کے عہدیداران کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے میونسپل کارپوریشن حکام کو متنبہ کیا ہے کہ عروس البلاد ممبئی میں شہریوں کو آئندہ مانسون کے دوران پانی جمع ہونے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑاتو شہری ادارہ کے عہدیداران کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ خبریں
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)

شندے نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ کئے جارہے مختلف ماقبل مانسون کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان مقامات پر جہاں پانی رکنے اور جمع ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں فل پروف نظام موجود ہے تاکہ لوگوں کو راحت ملے۔

انہوں نے کہا کہ شہری حکام نے بارش کے پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے لیے پہلے ہی تالاب اور فلڈ گیٹ قائم کر رکھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر کے نالوں کو صاف کرنے کے لیے سخت بنیاد تک گہرائی تک کھدائی کریں، بجائے اس بات پر توجہ مرکوز کرنے کے کہ میٹرک ٹن میں کتنی گاد ہٹائی گئی ہے۔

ٹوٹے ہوئے فٹ پاتھوں کی مرمت اور سڑکوں کو صاف کیا جانا چاہیے۔”

چیف منسٹر نے ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیو سینا (یو بی ٹی) کے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ ٹھیکیداروں کو بی ایم سی کی طرف سے سڑک کے ٹینڈرز کے لیے 600 کروڑ روپے کی پیشگی رقم دی گئی تھی۔