سی ڈبلیو سی، ترقی کا نیا باب تحریر کرنے تیار: سونیا گاندھی
کانگریس کی سابق صدر نے کہا کہ ہم نے تلنگانہ عوام کے ساتھ ایک وعدہ کیا تھا اور ہم نے اس وعدہ کو پورا بھی کردکھایا ہے۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ تلنگانہ عوام کی خواہشات کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

حیدرآباد: کانگریس قائد سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی)، تلنگانہ اور ملک کے عوام کی باوقار طریقہ سے ترقی کیلئے ایک نیا باب تحریر کرنے کیلئے تیار ہے۔
سی ڈبلیو سی کے اجلاس کے موقع پر کانگریس کی سابق صدر نے کہا کہ ہم نے تلنگانہ عوام کے ساتھ ایک وعدہ کیا تھا اور ہم نے اس وعدہ کو پورا بھی کردکھایا ہے۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ تلنگانہ عوام کی خواہشات کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
اب اس ریاست کو ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے عہد کی طرف لے جانے کا وقت آگیا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی، تلنگانہ اور ہندوستان کے عوام کی باوقار طریقہ سے ترقی کا نیا باب کھولنے کیلئے تیار ہے۔ سونیا گاندھی نے یہ بات کہی۔
صدر کانگریس ملکارجن کھر گے نے اپنے پیام میں کہا کہ سی ڈبلیو سی، پارٹی کو کامیابی کے راستہ پر لے جانے کا جامع روڈ میاپ تیار کرے گی۔ ہمارے اس عظیم ملک میں کانگریس جمہوریت، سماجی انصاف، ترقی اور مساوات کیلئے جدوجہد کی ہے۔
ہم قومی سالمیت کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ہمارے قدیم فلسفہ کے مطابق سی ڈبلیو سی، پارٹی کو کامیابی کی سمت لے جانے کیلئے جامع روڈ میاپ تیار کرے گی۔