حیدرآباد

تلنگانہ جونیئر ڈاکٹرس اسوسی ایشن نے ہڑتال کا انتباہ دیا

جونیر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ 11اپریل سے صرف ایمرجنسی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اسٹائی فنڈ کی اجرائی میں تاخیر ہو رہی ہے، اس سلسلہ میں مہینوں سے فنڈس جاری نہیں ہو رہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ جونیئر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے انتباہ دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان سے کئے گئے وعدوں اور مطالبات کو 10 اپریل تک پورا نہ کرنے کی صورت میں وہ 11اپریل سے ہڑتال کریں گے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
شعبہ لائف سائنسس کیلئے50 ہزار گریجویٹس کو ہنر مند بنانے کا ہدف: سریدھر بابو

جونیر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ 11اپریل سے صرف ایمرجنسی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اسٹائی فنڈ کی اجرائی میں تاخیر ہو رہی ہے، اس سلسلہ میں مہینوں سے فنڈس جاری نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہاکہ مطالبات کی تکمیل کے لئے ان کے پاس ہڑتال کا ہی راستہ رہ گیا ہے۔