حیدرآباد

مسجد عزیزیہ ہمایو نگر میں ”آؤ مسجد دیکھیں“ اور عید ملاپ تقریب

مسجد کے باب الداخلہ پر مہمانوں کو پھول اور شربت پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا گیا۔ بعدازاں منتظمین نے انہیں مسجد کے تمام حصوں کا مشاہدہ کروایا۔ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات، توحید، رسالت، آخرت، مسجد کے اداب، وضو، اذان، نماز اور دیگر فرائض کے بارے میں واقف کروایا۔ انہیں اذان، وضو اور نماز کی ادائیگی کے بارے میں عملی طور پر واقف کروایا گیا۔

حیدرآباد: جماعت اسلامی ہند نامپلی اور ایس آئی او کی جانب سے آج مسجد عزیز یہ ہمایوں نگر مہدی پٹنم میں برادران وطن کیلئے ”آؤ مسجد دیکھیں“ اور عید ملاپ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف شعبہ حیات و مذاہب سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین اوربچوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
خواتین تحفظات قانون میں مسلم اور اوبی سی خواتین کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے:جماعت اسلامی ہند

 مسجد کے باب الداخلہ  پر مہمانوں کو پھول اور شربت پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا گیا۔ بعدازاں منتظمین نے انہیں مسجد کے تمام حصوں کا مشاہدہ کروایا۔ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات، توحید، رسالت، آخرت، مسجد کے اداب، وضو، اذان، نماز اور دیگر فرائض کے بارے میں واقف کروایا۔ انہیں اذان، وضو اور نماز کی ادائیگی کے بارے میں عملی طور پر واقف کروایا گیا۔

 اس سلسلہ میں معلومات پر مبنی پوسٹرس بھی لگائے گئے تھے جس میں اسلام اور قرآن کی تعلیمات و احکام اور دیگر شعائر اسلام سے متعلق پیغام مختصر تشریح کے ساتھ درج کیا گیا تھا۔ دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے منتظمین سے اسلام کے بارے میں سوالات کئے جن کے تشفی بخش جوابات دئیے گئے۔

دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ انہیں مسجد کا مشاہدہ کرنے اور مذہب اسلام اور اس سے جڑی چیزوں کو قریب سے دیکھنے اور اچھے انداز میں سمجھنے کا موقع ملا۔ اختتامی نشست سے اسلامک اسکالرس نے خطاب کیا اور مذہب اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی بعدازاں مہمانوں کی طعام اور شیرخورمہ سے ضیافت کی گئی۔

برادر ڈاکٹر اسدوسیم سکریٹری ایس آئی او نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد برادران وطن تک مذہب اسلام کا پیغام پہنچانا، اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے اور مذہبی رواداری، محبت اور آپسی بھائی چارگی کو پروان چڑھانا تھا۔