شمالی بھارت

سورت میں گنیش کی مورتی کو نقصان، دو گروپس میں جھڑپ۔ 32 افراد زیرحراست

گجرات کے شہر سورت میں گنپتی تہوار کے دوران ایک پنڈال پر مبینہ سنگباری سے گنیش کی مورتی کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

سورت: گجرات کے شہر سورت میں گنپتی تہوار کے دوران ایک پنڈال پر مبینہ سنگباری سے گنیش کی مورتی کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
گنیش کی مورتی کا 360 کروڑ روپے کا انشورنس

سیدپورہ میں اتوار کی رات دیرگئے پیش آئے واقعہ کے سلسلہ میں جب چند کمسن لڑکوں کو حراست میں لیا گیا تو تقریباً 300 افراد کا ہجوم لال گیٹ پولیس اسٹیشن پر جمع ہوگیا اور احتجاج کرنے لگا۔ 2 گروپس نے ایک دوسرے پر سنگباری کی جس میں بعض پولیس والے زخمی ہوگئے۔

پولیس کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ کمشنر سورت پولیس انوپم سنگھ گہلوت نے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ بھیڑ کو منتشر کرنے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور آنسو گیس شل برسانے پڑے۔ تاحال 32 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 2 علیحدہ ایف آئی آر درج ہوئیں۔

گجرات کے مملکتی وزیر داخلہ ہرش سنگھوی اور سینئر پولیس عہدیداروں نے مقام ِ واقعہ کا دورہ کیا اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کیا۔ پولیس کے مطابق آٹورکشا میں سفر کررہے بعض شرپسندوں نے گنیش پنڈال پر پتھر پھینکے۔ مورتی کو نقصان پہنچا۔

پولیس اس سلسلہ میں بعض کمسن لڑکوں کو پکڑکر لال گیٹ پولیس اسٹیشن لے آئی۔ 200 تا 300 افراد کی بھیڑ نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا۔ ہنگامہ آرائی میں بعض پولیس والے زخمی ہوئے اور پولیس کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

گہلوت نے کہا کہ ایک ہجوم اپنے لوگوں کی حراست کے خلاف احتجاج کرنے پولیس اسٹیشن کے سامنے اکٹھا ہوا تھا۔ 2 گروپس نے ایک دوسرے پر سنگباری کی۔ پولیس نے آنسوگیس شل برسائے اور لاٹھی چارج کیا۔