ویڈیو: ٹرین ڈرائیور کے فوری بریک لگانے سے بڑا حادثہ ٹل گیا
بھیوانی۔ پریاگ راج کالندی ایکسپریس کے پٹریوں پر رکھے ایل پی جی سلنڈر سے ٹکراکر فوری رک جانے سے کانپور میں ایک بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔
کانپور(یوپی): بھیوانی۔ پریاگ راج کالندی ایکسپریس کے پٹریوں پر رکھے ایل پی جی سلنڈر سے ٹکراکر فوری رک جانے سے کانپور میں ایک بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔
اس نے کہا کہ پٹرول سے بھری بوتل اور ماچس بھی برآمد ہوئی۔ واقعہ اتوار کی رات 8:20 بجے کے آس پاس پیش آیا۔ اُس وقت ٹرین کی رفتار کافی تیز تھی۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی اور کئی ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس(ویسٹ) راج کمار سنگھ نے بتایا کہ اترپردیش اے ٹی ایس نے علیحدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پٹریوں پر پکوان گیس سلنڈر رکھ کر کالندی ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی گئی۔ اتوار کی رات تقریباً 8:20 بجے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس عہدیدار وہاں پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں۔ فارنسک ٹیم طلب کرلی گئی اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) بھی معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
ایڈیشنل کمشنر پولیس(لا اینڈ آرڈر) ہریش چندر نے کہا کہ لوکو پائلٹ (ٹرین ڈرائیور) نے پٹریوں پر پڑا ایل پی جی سلنڈر دیکھتے ہی ایمرجنسی بریک لگادیئے تاہم سلنڈر سے ٹکرانے کے بعد ہی ٹرین رک سکی۔ سلنڈر دور جاگرا۔ لوکو پائلٹ نے گارڈ آف گیٹ میان کو اطلاع دی۔
ٹرین وہاں تقریباً 20 منٹ رکی رہی اور بعدازاں جانچ کے لئے بلہور اسٹیشن میں روکا گیا۔ پکوان گیس سلنڈر برآمد کرلیا گیا۔ پٹرول سے بھری ایک بوتل اور ماچس بھی برآمد ہوئی۔ خاطیوں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ اسی دوران ریلویز نے شیوراج پور میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔
یہ بھی طئے پایا کہ قریب میں رہنے والے جماعتیوں (تبلیغی جماعت والوں) سے پوچھ تاچھ کی جائے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ایک ٹیم قنوج بھیجی گئی ہے کیونکہ مقام ِ واقعہ پر سیارام سویٹس کا ایک ڈبہ ملا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سے انہیں خاطیوں کا سراغ مل سکتا ہے۔