ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)
اِن دنوں ٹسٹ کرکٹ سے ڈیویڈ وارنر کی وداعی تقاریب منائی جارہی ہے جب کہ دھماکہ خیز اوپنر آئیکانک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ بگ بیاش لیگ کھیلنے بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے۔
سڈنی: اِن دنوں ٹسٹ کرکٹ سے ڈیویڈ وارنر کی وداعی تقاریب منائی جارہی ہے جب کہ دھماکہ خیز اوپنر آئیکانک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ بگ بیاش لیگ کھیلنے بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے۔
وہ بگ بیاش لیگ میں سڈنی تھنڈر میں شامل ہیں۔ ہنٹر ویلی میں اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے 37 سالہ کھلاڑی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچنے جس کے بعد وہ ہمارے لئے کھیلیں گے۔
تھنڈر کوئیک گوریندر سندھو کے حوالہ سے ای ایس پی این کرک انفو نے یہ بات بتائی۔ وارنر اپنے مقامی شائقین کے سامنے گزشتہ ہفتہ ایس جی سی پر شاندار ٹسٹ کیرئیر کا اختتام کیا اور آسٹریلیا کو انہوں نے تیسرے ٹسٹ میں زبردست نصف سنچری کے ذریعہ واضح کامیابی دلائی۔
اُن کے یہاں آنے پر ہم بیحد خوش ہیں، گزشتہ سال وہ ہمارے لئے بڑا شاندار مظاہرہ کرچکے ہیں۔ اگرچیکہ انہوں نے اُتنے رن نہیں بنائے جتنی توقع تھی، لیکن جو کچھ بھی مظاہرہ کیا قابل قدر رہا۔
وہ ایک بہتر ٹیم کے آدمی ہے۔ تمام مداح اُنہیں کرکٹ کھیلتے ہوئے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وارنر نے پہلے ہی او ڈی آئیز سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں لیکن وہ ٹی 20 آئیز اور ٹی 20 لیگس کے لئے دنیا بھر میں دستیاب رہیں گے۔