تلنگانہ

تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ

تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں مئی میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں مئی میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک درج کئے جانے کاامکان ہے۔ ریاست کے اضلاع کے علاوہ مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔

گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔

صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔ دوسری طرف شدید گرمی کے سبب اسہال اور دست کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔

ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور ناگزیر ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔

تلنگانہ کے اضلاع کریم نگر‘ کھمم اورنظام آباد میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔