تلنگانہ

آنکھوں کی روشنی پروگرام، تلنگانہ میں 8 لاکھ سے زائد افراد کا استفادہ

اس پروگرام کے کیمپس سے استفادہ کرنے والے غریب افراد نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے ہزاروں روپے کی بچت ہو رہی ہے۔ حکومت نے 19 جنوری سے 15 جون تک اسکیم کو 100 دن تک چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کے باوقار آنکھوں کی روشنی پروگرام کے ذریعہ ریاست بھر میں اب تک 8 لاکھ 99 ہزار 470 افراد نے آنکھوں کا معائنہ کروایا ہے۔ 17 لاکھ 20 ہزار 200 بینائی سے محروم افراد کی شناخت کرکے انہیں مفت عینکیں او ردوائیں دی گئیں۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

اس پروگرام کے کیمپس سے استفادہ کرنے والے غریب افراد نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے ہزاروں روپے کی بچت ہو رہی ہے۔ حکومت نے 19 جنوری سے 15 جون تک اسکیم کو 100 دن تک چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کے مطابق پیشگی منصوبہ بندی، مسلسل نگرانی، روزانہ جائزے کے ساتھ خامیوں کو دور کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیابی کے ساتھ چلایاجارہا ہے۔

a3w
a3w