حیدرآباد
تلنگانہ میں سردی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ
ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 10.8 ڈگری، سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں 11.4 ڈگری، ضلع نرمل میں 11.7 ڈگری، منچرالر ضلع میں 12.7 ڈگری، سدی پیٹ ضلع کے انگڈی کشتا پور میں 13.1 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان سے کم اونچائی پر چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے ریاست میں سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔
اقل ترین درجہ حرارت 10.4 ڈگری آصف آباد ضلع میں ریکارڈ کیا گیا۔ ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 10.8 ڈگری، سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں 11.4 ڈگری، ضلع نرمل میں 11.7 ڈگری، منچریال ضلع میں 12.7 ڈگری، سدی پیٹ ضلع کے انگڈی کشتا پور میں 13.1 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
صبح کے وقت کہرکے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ریاست میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی محکمہ موسمیات کے حکام نے لوگوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔