حیدرآباد
حیدرآباد کے نہروزولوجیکل پارک میں چیتے کی موت
2012 میں سعودی شاہی خاندان نے حیدرآباد کے نہرو چڑیا گھر کا دورہ کیاتھا۔ اس وقت وہ اس چڑیا گھر سے کافی متاثر ہوئے تھے اور انہوں نے دو (مادہ اور نر) چیتے بطور تحفہ دیئے تھے تاہم مادہ چیتا 2020 میں 12 سال کی عمر میں بیماری کی وجہ سے چل بسی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک میں دل کا دورہ پڑنے سے چیتے کی موت ہوگئی۔ 2012 میں سعودی شاہی خاندان نے حیدرآباد کے نہرو چڑیا گھر کا دورہ کیاتھا۔ اس وقت وہ اس چڑیا گھر سے کافی متاثر ہوئے تھے اور انہوں نے دو (مادہ اور نر) چیتے بطور تحفہ دیئے تھے تاہم مادہ چیتا 2020 میں 12 سال کی عمر میں بیماری کی وجہ سے چل بسی۔
اس کے بعد سے 15 سالہ نر چیتا جو اکیلا تھاکی گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ حکام نے پوسٹ مارٹم کرایا جس سے تصدیق ہوئی کہ چیتا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔