تلنگانہ
فلم اداکار فِش وینکٹ کی موت ۔ مہیش کمار گوڑ کا خراج
انہوں نے کہا کہ فِش وینکٹ نچلی سطح سے اُبھر کر فلمی دنیا میں ایک ممتاز مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر عوامی مقبولیت حاصل کی۔
حیدرآباد: مشہورتلگو فلم اداکار فِش وینکٹ کی موت پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فِش وینکٹ نچلی سطح سے اُبھر کر فلمی دنیا میں ایک ممتاز مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر عوامی مقبولیت حاصل کی۔
مہیش کمار گوڑ نے ان کی موت کو ایک افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے اُن کے ارکان خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔