حیدرآباد

شہر کے ہاسپٹل میں نومولود کی موت، پولیس میں شکایت درج

فرنانڈیز ہاسپٹل میں ناک صاف کرنے کے دوران نومولود کی موت ہوگئی جبکہ2لاکھ روپئے لے کر نومولود کی لاش ماں باپ کے حوالے کی گئی۔

حیدرآباد: فرنانڈیز ہاسپٹل میں ناک صاف کرنے کے دوران نومولود کی موت ہوگئی جبکہ2لاکھ روپئے لے کر نومولود کی لاش ماں باپ کے حوالے کی گئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

ضلع محبوب نگر، بالاجی نگر کے رہنے والے انجنلو گوڑ نے بتایا کہ فرنانڈیز ہاسپٹل میں 13جنوری کو انھیں بیٹا تولد ہوا تھا، نومولود کی طبیعت ٹھیک ٹھاک تھی۔

آج سانس ٹھیک سے نہ لینے کی نومولود کی ماں نے شکایت کی جس پر نرس نے کہا کہ نومولود کی ناک صاف کرنی پڑے گی۔

 نرس، نومولود کو لے گئی اور کچھ دیر بعد نومولود کی لاش ماں کے حوالے کردی گئی اور کہا گیا کہ گھر پہونچنے تک نومولود نارمل ہوجائے گا۔

انجنلو کا کہنا ہے کہ ہاسپٹل اسٹاف نے کیا کیا معلوم نہیں، نومولود کے فوت ہونے کے سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔ اہم بات یہ لاش حوالے کرنے سے پہلے 2 لاکھ کا بل حوالے کیا گیا تھا۔