شمالی بھارت

عصمت دری اور قتل کیس کے دونوں مرکزی ملزمان کو سزائے موت

راجستھان کے شاہ پورہ ضلع کے کوٹری میں ایک نابالغ کی عصمت دری اور کوئلے کی بھٹی میں جلاکر قتل کرنے کے دونوں مرکزی ملزمان کو عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔

بھیلواڑہ: راجستھان کے شاہ پورہ ضلع کے کوٹری میں ایک نابالغ کی عصمت دری اور کوئلے کی بھٹی میں جلاکر قتل کرنے کے دونوں مرکزی ملزمان کو عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
انتخابات سے قبل لبھانے والے وعدوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس

بھیلواڑہ میں پوکسو کورٹ-2 کے جج انیل گپتا نے پیر کو اس کیس کے دو اہم ملزمین، حقیقی بھائیوں کالو اور کنہا کالبیلیا کو موت کی سزا سنائی۔ اس سے قبل دونوں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو عدالت نے ان دو اہم ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا جبکہ اس معاملے میں سات دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ شاہ پورہ ضلع میں گزشتہ سال 2 اگست کو ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور اسے کوئلے کی بھٹی میں جلا کر قتل کر دیا گیا تھا۔

a3w
a3w