دیگر ممالک
ٹرینڈنگ

مراکش میں خوفناک زلزلہ،ہلاکتیں 800 سے متجاوز، عوام کو گھروں میں نہ جانے کی ہدایت

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رباط: مراکش میں شدید نوعیت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور درجنوں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

https://twitter.com/AllahGreatQuran/status/1700412960093446627

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام گھروں میں جانے کے بجائے سڑکوں اور کھلے مقامات پر آ گئے ہیں اور حکام کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنے گھروں کو نہ جائیں۔

مراکشی حکام کا بتانا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 820 ہو گئی ہے جبکہ 330 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے تقریباً 250 افراد کی حالت تشویشناک ہے، اس کے علاوہ تاحال درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں جبکہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیاہے اور عوام سے اسپتالوں میں خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔