حیدرآباد

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر چہرے کی شناخت کرنے والے جدید کیمروں کو نصب کرنے کا فیصلہ

ریلویزنے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر چہرے کی شناخت (فیشل ریکگنیشن) کرنے والے جدید کیمروں کو نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو مشتبہ افراد اور مجرموں کو ان کے چہرے کی حرکات و سکنات کے ذریعہ شناخت کرنے میں مدد کریں گے۔

حیدرآباد: ریلویزنے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر چہرے کی شناخت (فیشل ریکگنیشن) کرنے والے جدید کیمروں کو نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو مشتبہ افراد اور مجرموں کو ان کے چہرے کی حرکات و سکنات کے ذریعہ شناخت کرنے میں مدد کریں گے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

یہ منصوبہ ملک بھر میں پائلٹ بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ہے، جس کے لئے ہوڑہ، سیلڈا، دہلی، ممبئی، دھنپور، چنئی کے ساتھ ساتھ سکندرآباد اسٹیشن کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

فی الوقت سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لیے 720 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔ انہی ترقیاتی کاموں کے دوران فیشل ریکگنیشن سسٹم بھی شامل کیا جا رہا ہے، جو جرائم کی تحقیقات میں نہایت اہم ثابت ہوگا۔

ایسے افراد جن پر مقدمات درج ہیں یا جو مجرمانہ پس منظر رکھتے ہیں، وہ اکثر ریلوے اسٹیشنوں کے ذریعہ فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی شناخت اور گرفتاری کے لئے یہ کیمرے نہایت مؤثر ثابت ہوں گے۔

حال ہی میں منعقدہ کمبھ میلے میں بھی انہی کیمروں کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کو قبل از وقت شناخت کرکے حراست میں لیا گیا تھا۔ ریلوے محکمہ نے ملک بھر کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر اس سسٹم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے دہلی میں 18 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سنٹرل کمانڈ کنٹرول سنٹر (سی فور) قائم کیا گیا ہے، جہاں مشتبہ افراد اور مجرموں کی تصاویر کا ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا۔

جب بھی کوئی مشتبہ شخص کسی ریلوے اسٹیشن پر ان کیمروں کی حدود میں آئے گا، تو یہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کیمرے اس کے چہرے کو شناخت کرکے فوری طور پر قریبی پولیس حکام کو مطلع کریں گے۔ یہ پورا نظام مصنوعی ذہانت کے ذریعہ کام کرے گا اور سیکیورٹی کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔