مشرق وسطیٰ

سرکاری دفاتر ہفتہ میں صرف 4 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ

حکام کے مطابق اس دوران دبئی کےسرکاری اداروں میں جمعے کے روز تعطیل ہوگی جبکہ بقیہ 4 دنوں میں بھی ملازمین 7 گھنٹےفرائض انجام دیں گے۔

ابوظہبی: دبئی میں سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 12 اگست سے چار روزہ ورک ویک کی آزمائش کی جائے گی اور 15 سرکاری ادارے 30 ستمبر تک آزمائشی شیڈول پر عمل کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
تلنگانہ کے چند میڈیکل کالجوں پر ای ڈی کے بیک وقت دھاؤے
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

حکام کے مطابق اس دوران دبئی کےسرکاری اداروں میں جمعے کے روز تعطیل ہوگی جبکہ بقیہ 4 دنوں میں بھی ملازمین 7 گھنٹےفرائض انجام دیں گے۔ حکام کے مطابق چار روزہ ورک ویک کا مقصد ملازمین کی کارکردگی اور معیار زندگی کوبہتربنانا ہے۔

دبئی حکومت کا ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ اس پروگرام کی نگرانی کرے گا، نگرانی اور سروے کے بعد حکام اس حوالے سے سفارشات تیارکریں گے۔ حکام کے مطابق سفارشات کے بعد موسم گرما میں 4 روزہ ورک ویک کی مستقل پالیسی مرتب کی جائےگی۔ یاد رہے کہ حکومت شارجہ نے 2022 میں چار روزہ ورک ویک متعارف کرایا تھا۔