قانونی مشاورتی کالمقومی

فارم 6 کے ساتھ ڈیکلریشن فارم لازم یا نہیں؟ ایس آئی آر ریاستوں کے ووٹرس کیلئے اہم وضاحت

فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کے لئے جو فارم 6 داخل کیا جارہا ہے۔ اس درخواست کے ساتھ ڈیکلریشن فارم کے ادخال کو بھی شامل کیا گیا۔ فارم 6 کے ساتھ ڈیکلریشن فارم داخل کرنا پڑے گا یا نہیں۔

سوال: فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کے لئے جو فارم 6 داخل کیا جارہا ہے۔ اس درخواست کے ساتھ ڈیکلریشن فارم کے ادخال کو بھی شامل کیا گیا۔ فارم 6 کے ساتھ ڈیکلریشن فارم داخل کرنا پڑے گا یا نہیں۔ حالیہ دنوں میں اخباروں میں خبریں شائع ہوئیں کہ ڈیکلریشن فارم کو غیر قانونی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ڈیکلریشن فارم کو برخاست کرنے کے لئے پر زور مطالبہ کیا گیا۔

کچھ اخباروں کے ذریعہ یہ بھی اطلاع ملی کہ اب فارم 6 کے ساتھ ڈکلیریشن فارم داخل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس تعلق سے ووٹرس میں بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کے لئے فارم 6 جو داخل کیا جاتا ہے۔ کیا اس کے ساتھ ڈکلیریشن فارم بھی دینا ضروری ہے یا نہیں۔ اس سلسلہ میں وضاحت کریں تو بڑی مہربانی ہوگی۔

جواب: دیکھئے! جہاں تک فارم نمبر 6 کے ساتھ ڈیکلریشن فارم کو منسلک کرنے کی بات ہے‘ ایسی ریاستیں جہاں ایس آئی آر کا کام جاری ہے۔ ان ریاستوں میں فارم نمبر 6کے ساتھ ڈیکلریشن فارم منسلک کرنا ضروری ہے۔ ایسی ریاستیں جہاں ایس آئی آر کا کام جاری ہے۔

وہاں فارم 6 کے ساتھ ڈیکلریشن فارم کے ادخال کو علیحدہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ ایسی ریاستیں جہاں پر سمری رویژن آف ووٹر لسٹ ہورہا ہے اور یہ کام ہر سال انجام دیا جاتا ہے۔ 18 سال عمر مکمل کرنے والے شہری یا جن کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے۔ وہ اپنے ناموں کو ووٹرلسٹ میں شامل کرنے کے لئے درخواست دیتے ہیں تو ان لوگوں کے لئے جہاں ایس آئی آر کا کام نہیں چل رہا ہے۔

ایسی ریاستوں میں فارم 6 کے ساتھ ڈیکلریشن منسلک کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔جن ریاستوں میں ایس آئی آر کا کام نہیں چل رہا ہے، وہاں پر فارم 6 کے ساتھ پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ اور برقی بل منسلک کرنا ہوگا اور یہی کافی رہے گاالبتہ ایسی ریاست جہاں ایس آئی آر کا کام جاری ہے۔ وہاں فارم 6 کو ڈیکلریشن فارم کے ساتھ الیکشن کمیشن کی جانب سے صراحت کردہ 12 دستاویزات میں کوئی ایک دستاویزمنسلک کرنا لازمی ہوگا۔

جہاں تک ڈیکلریشن فارم کی بات ہے جن ریاستوں میں ایس آئی آر کا کام جاری ہے۔ ان ریاستوں میں ڈیکلریشن فارم لازمی طور پر رہے گا اور ایسی ریاستیں جہاں ایس آئی آر کا کام نہیں چل رہا ہے۔ وہاں پر فارم نمبر 6کے ساتھ کسی قسم کا ڈیکلریشن دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔