تلنگانہ
انحراف معاملہ۔تلنگانہ اسمبلی اسپیکر کی موجودگی میں سماعت ہوئی
یکم اکتوبر کو اسمبلی میں اسپیکر کی موجودگی میں نوٹس وصول کرنے والے ایم ایل ایز کے خلاف بی آرایس کے ایم ایل ایز کے وکلاء نے جرح کی تھی تاہم وقت کی کمی کی وجہ سے پرکاش گوڑ اور کے یادیا کی سماعت ہی مکمل ہو سکی۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں بی آرایس سے کانگریس میں شامل ارکان اسمبلی کے انحراف کے معاملہ کی نااہلی کی درخواستوں پر اسپیکر جی پرساد کی موجودگی میں سماعت ہوئی۔
جرح کے دوران ایم ایل ایز جی مہی پال ریڈی اور بی کرشنا موہن ریڈی حاضر ہوئے۔
دونوں ایم ایل ایز کی جرح درخواست گزاروں کے وکلاکی جانب سے کی جارہی ہے۔