تلنگانہ
انحراف معاملہ۔اسپیکر تلنگانہ اسمبلی کی کڈیم سری ہری کو نوٹس
اسپیکر جی پرساد کمار کل صبح 11 بجے اسمبلی میں اپنے چیمبر میں کڈیم سری ہری کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کریں گے جنہوں نے بی آرایس سے اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں اراکین اسمبلی کے انحراف کے معاملہ میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے۔
اسپیکر جی پرساد کمار کل صبح 11 بجے اسمبلی میں اپنے چیمبر میں کڈیم سری ہری کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کریں گے جنہوں نے بی آرایس سے اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اس سلسلہ میں اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے کڈیم سری ہری اور درخواست گزار بی آر ایس ایم ایل اے وویکانند کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سماعت کے دوران اسپیکر سب سے پہلے وویکانند کے دلائل قلمبند کریں گے۔
واضح رہے کہ نومبر 2025 میں جاری کردہ نوٹس کے جواب میں کڈیم سری ہری نے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے مزید وقت طلب کیا تھا تاہم اب اسپیکر نے حتمی سماعت کا شیڈول طے کر دیا ہے۔