اسپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار، پولیس کا دھاوا، خاتون گرفتار
دہرادون کے سن رائز اسپا سینٹر پر پولیس اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ کا چھاپہ، خاتون منتظمہ گرفتار، 3,740 روپے اور قابل اعتراض اشیاء ضبط۔
دہرادون: اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں اسپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار چلائے جانے کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپا سنٹر کی خاتون منتظمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دہرادون کے رائے پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں سہدھارا روڈ پر واقع سن رائز اسپا سنٹر پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ (AHTU) اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اچانک دھاوا کیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک اسکول کے قریب واقع اس اسپا سنٹر میں خصوصی خدمات کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔
چھاپے کے دوران اسپا سنٹر کے ایک کمرہ میں ایک خاتون اور مرد کو قابل اعتراض حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے وہاں سے قابل اعتراض اشیاء کے علاوہ 3,740 روپے نقد بھی ضبط کیے، جو مبینہ طور پر جسم فروشی کے ذریعہ حاصل کیے گئے تھے۔
پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اسپا سنٹر کو خصوصی خدمات فراہم کرنے کے نام پر جسم فروشی کا کاروبار چلا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے منتظمہ کو گرفتار کرلیا۔
رائے پور پولیس اسٹیشن کے انچارج سنجیت کمار کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرمیندر ڈوبال کی ہدایت پر علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مسلسل مہم چلائی جارہی ہے۔ گرفتار خاتون کے خلاف غیر اخلاقی تجارت کی روک تھام سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس مزید قانونی کارروائی کررہی ہے۔