بین الاقوامیجرائم و حادثاتسوشیل میڈیا

لندن میں ہندوستانی طالب علم کو 30 سال قید، 180 لڑکیوں کو نشانہ بنایا، 70 متاثرین کی شناخت

سوشل میڈیا پر کم عمر لڑکا بن کر لڑکیوں سے دوستی کرتا اور قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا، چیسٹر کی عدالت کا فیصلہ۔

لندن۔ برطانیہ میں 27 سالہ ہندوستانی طالب علم بلال قاضی کو کم عمر لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر دوستی کے جال میں پھنسا کر بلیک میل اور جنسی استحصال کرنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

چیسٹر کراؤن کورٹ میں ملزم نے آن لائن بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق متعدد جرائم کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق وہ اسنیپ چیٹ، روبلوکس اور دیگر پلیٹ فارمس پر خود کو کم عمر برطانوی لڑکا ظاہر کرکے لڑکیوں سے دوستی کرتا اور انہیں قابل اعتراض تصاویر بھیجنے پر مجبور کرتا تھا۔ بعد میں تصاویر عام کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا۔

تحقیقات میں 180 ممکنہ متاثرین کا پتہ چلا، جن میں سے 70 لڑکیوں کی شناخت ہوئی۔ ان کی عمریں جرم کے وقت 11 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔ ملزم کو جولائی 2023 میں ہیتھرو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔