تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش میں تاخیر، اسپیکر نے نظام ساگر پراجکٹ سے 1500 کیوسک پانی چھوڑا

تلنگانہ میں بارش میں تاخیر کے پیش نظر اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے بدھ کی صبح 6 بجے نظام ساگر پراجکٹ سے 1500 کیوسک پانی چھوڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بارش میں تاخیر کے پیش نظر اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے بدھ کی صبح 6 بجے نظام ساگر پراجکٹ سے 1500 کیوسک پانی چھوڑا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نظام ساگر میں فی الحال 5 ٹی ایم سی پانی موجود ہے۔

اگر ضرورت پڑی تو کونڈا پوچما ساگر سے مزید 5 ٹی ایم سی پانی لایا جائے گا اور آیا کٹ کے تحت 1.5 لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی فراہم کیا جائے گا۔

اسپیکر نے پیر کووزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے ملاقات کرتے ہوئے پانی چھوڑنے کی درخواست کی تھی کیونکہ یہاں جلد کاشت کی جائے گی جس پر وزیراعلی نے فوری نظام ساگر سے پانی چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کی۔

بانسواڑہ،بیرپور، ورنی،کوٹگیر،نصراللہ باد،چندورمنڈلوں میں کسانوں نے پراجکٹ کے آیا کٹ علاقہ میں دھان کی کاشت کی ہے۔ زمینوں کو آبپاشی کے لیے مین نہر کے ذریعہ ساگر سے پانی فراہم کیا جائے گا۔

اس وقت نظام ساگر میں 5 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ ہے۔ یہ پانی تین گنا فصلوں کی کاشت کے لیے کافی ہے۔ بارش کی صورت میں نظام ساگر میں پانی ذخیرہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اسپیکر پوچارم نے اس معاملہ کو وزیراعلی کے علم میں لایا۔ضرورت پڑنے پر حکومت کالیشورم لفٹ کے ذریعہ مزید چند ٹی ایم سی پانی لانے کا فیصلہ کرے گی۔