دہلیسوشیل میڈیا

دہلی: لڑکے نے ایک لڑکی کو زبردستی گھسیٹ کرکار میں پھینک دیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا لڑکی کو زبردستی گاڑی کے اندر ڈھکیلتا ہے۔ بحث کے بعد لڑکی نے وہاں سے جانا چاہا۔ فی الحال اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے منگول پوری علاقہ کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں دو لڑکے ایک لڑکی کو زبردستی ٹیکسی میں بٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کے بارے میں اوٹر ڈسٹرکٹ کے ڈی سپی کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پولیس کے علم میں نہیں آیا اور کل رات سے اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ ٹیکسی کے مالک کے پاس گروگرام کا پتہ ہے، پولیس ٹیم وہاں بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

اس کے علاوہ پولیس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ ٹیکسی ہفتہ کی دیر رات تقریباً 11:30 بجے گروگرام کے آئی ایف ایف سی او چوک پر دیکھی گئی تھی۔ اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی ہے۔

گاڑی اور ڈرائیور کا سراغ لگالیا گیاہے۔ معلومات کے مطابق دو لڑکوں اور ایک لڑکی نے اوبر کے ذریعہ روہنی سے وکاسپوری تک کیاب بک کیا تھا لیکن راستے میں ان کے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا لڑکی کو زبردستی گاڑی کے اندر ڈھکیلتا ہے۔ بحث کے بعد لڑکی نے وہاں سے جانا چاہا۔ فی الحال اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

دہلی پولیس نے کہاکہ اس سے قبل 17 مارچ کو ایک وائرل ویڈیو کے سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، جس میں کچھ لوگوں کو گاڑیوں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو میں کچھ لوگ پانڈو نگر کے قریب این یچ۔24 پر یوٹیوبر کی سالگرہ منانے کیلئے کاروں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر سڑک کے قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے تھے۔

پولیس نے بتایاکہ یوٹیوبر کی شناخت پرنس ڈکشٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ اس نے (یوٹیوبر) نے بتایاکہ یہ ویڈیو اس وقت شوٹ کی گئی جب وہ 16 نومبر 2022 کو اپنی سالگرہ کے موقع پر کچھ دوستوں کے ساتھ شکرپور جارہے تھے۔

اس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی کی چھت پرکھڑے ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے یوٹیوب پر اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے اسٹنٹ کی کوشش نہ کریں۔عہدیدار نے کہاکہ اس معاملہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ اس شخص اور اس کے دوستوں کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔