آندھراپردیش

دہلی شراب کیس: ماگنٹی راگھوا ریڈی گرفتار

ای ڈی نے انکشاف کیا کہ ماگنٹی راگھوا ریڈی کی گرفتاری دہلی میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کے بعد کی گئی۔ ای ڈی حکام نے ایک ہفتے کے اندر دو افرادکو گرفتار کیا ہے۔

حیدرآباد: دہلی شراب گھوٹالہ معاملہ میں آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے ایم پی ماگنٹی سرینواس ریڈی کے بیٹے ماگنٹی راگھوا ریڈی کو ہفتہ کو ای ڈی نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

حال ہی میں، سی بی آئی نے شراب گھوٹالہ کے سلسلے میں بی آرایس کی رکن کونسل کویتا کے سابق آڈیٹر کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے انکشاف کیا کہ ماگنٹی راگھوا ریڈی کی گرفتاری دہلی میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کے بعد کی گئی۔ ای ڈی حکام نے ایک ہفتے کے اندر دو افرادکو گرفتار کیا ہے۔