دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
کانگریس قائدین نے جمعہ کے دن چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او) دہلی سے اپیل کی کہ وہ پولیس کو تحریری ہدایت دیں کہ پولنگ کے دن ڈسپلن برقرار رکھے۔
نئی دہلی: کانگریس قائدین نے جمعہ کے دن چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او) دہلی سے اپیل کی کہ وہ پولیس کو تحریری ہدایت دیں کہ پولنگ کے دن ڈسپلن برقرار رکھے۔
پارٹی ورکرس کو ہراساں نہ کیا جائے۔صدر دہلی پردیش کانگریس دیویندر یادو نے دہلی کے سی ای او سے ملاقات کی اور ایک مکتوب حوالہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ پولنگ کے دن مقامی پولیس کو واضح ہدایات نہیں جاری کی جاتیں۔
مثالی ضابطہ اخلاق کے نام پر پولیس زیادہ تر کانگریس ورکرس کو ہراساں کرتی ہے۔ یہ جمہوری عمل کے خلاف ہے۔ یو این آئی کے بموجب دہلی میں 70 رکنی اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے آج گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے حکم سے دہلی اسمبلی کے انتخابی پروگراموں کے سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دہلی اسمبلی کے تمام حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمعہ یعنی 17 جنوری تک داخل کئے جاسکیں گے۔
18 جنوری کاغذات ی کی جانچ پڑتال کو ہو گی اور 20 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔ 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ انتخابی عمل 10 فروری 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔